سانگھڑ(نامہ نگار) محمد یونس چانڈیو ڈی آئی جی پی شہید بینظیر آباد رینج نے ضلع سانگھڑ کا دورہ کیا۔ضلع سانگھڑ میں قائم مختلف کمپنیوں کے چائینیز پراجیکٹس کی سیکیورٹی انتظامات کاجائزہ لیا۔ تفصیلات کے مطابق محمد یونس چانڈیو ڈی آئی جی پی شہید بینظیر آباد رینج نے ضلع سانگھڑ کا دورہ کیا۔ سانگھڑ آمد پر ایس ایس پی سانگھڑ بشیر احمد بروہی نے استقبال کیا۔ بعد از ایس ایس پی سانگھڑ بشیر احمد بروہی نے محمد یونس چانڈیو ڈی آئی جی پی شہید بینظیر آباد رینج کو ضلع سانگھڑ میں قائم تین چائینیز پراجیکٹس کا دورہ کروایا ۔دورے کا آغاز شہدادپور تھانے کی حدود میں قائم UEPL کمپنی سے کیا جہاں میجر ریٹائرڈ کامران (سینئر سیکیورٹی ایڈمنسٹریٹر UEPL) سے ملاقات کی ۔بعد از شہدادپور ٹنڈوآدم روڈ پر قائم PPL پہنچے جہاں لیفٹینٹ کرنل ریٹائر حامد حمید (سیکیورٹی ایڈمنسٹریٹر PPL ) سے ملاقات کی اور دورے کے آخر میں ٹنڈوآدم بی سیکشن تھانے کی حدود میں قائم ZPEC Yard of Chinese کا دورہ کیا۔ محمد یونس چانڈیو ڈی آئی جی پی شہید بینظیر آباد رینج اور ایس ایس پی سانگھڑ بشیر احمد بروہی نے تینوں پراجیکٹس کے سیکیورٹی پر تعینات عہدیداروں سے ملاقات کی، سیکیورٹی پر تعینات عہدیداروں نے آفسران کو پراجیکٹس اور سیکیورٹی کے انتظامات کے بارے میں بریفنگ دی جبکہ دونوں آفسران نے سیکیورٹی کے نظام کو چیک کیا اور سیکیورٹی سمیت دیگر اہم امور پر تفصیلی جائزہ لیا اور ان پراجیکٹس کے مختلف یونٹوں کا تفصیلی دورہ کیا۔اس موقع پر انچارج ڈی آئی بی سب انسپیکٹر مقرب خان ،ڈی ایس پی محمد ایوب بروہی،ایس ایچ او شہدادپور سب انسپکٹر غلام شبیر دلوانی بھی افسران کے ہمراہ تھے۔
یونس چانڈیو