محراب پور(نامہ نگار )محراب پورعدالتی حکم پر چھاپہ،ایک محبوس نوجوان بازیاب، سول جج،جوڈیشل مجسٹریٹ فیض گنج نظام الدین اجن نے اکری پولیس تھانہ پر چھاپہ مار کر بغیر مقدمہ کے پکڑے ہوئے نیاز حسین کو بازیاب کرا لیا ۔ایس ایچ اواکری پولیس تھانہ کو ریکارڈ سمیت عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے، عدالت نے یہ کارروائی ورثاء کی عدالت میں دائر درخواست پر کی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ نیاز حسین کی بغیر مقدمہ گرفتارکیا گیاہے اور پولیس انکی رہائی کیلئے رشوت طلب کر رہی ہے۔
عدالتی حکم پر چھاپہ،ایک محبوس بازیاب
Mar 03, 2023