ٹنڈوآدم(نامہ نگار )ٹنڈوآدم میں ملوکھانی و ملاح برادری کے دو گروہوں میں تصادم دو افراد قتل ہو گئے جبکہ چھ افراد زخمی۔پولیس نے پانچ افراد گرفتار کرلیے،تفصیلات کے مطابق ٹنڈوآدم کے گاؤں مجید ڈیرو میں کیلے کی کٹائی کے دوران کیلے کا گچھا برابر زمین پر رکھنے پر ملوکھانی و ملاح برادری کے دو گروہوں میں تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں فائرنگ کے دوران ملاح برادری کے دو افراد 35 سالہ روشن علی ملاح۔اور تیس سالہ محمود الحسن عرف عرس ملاح موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ کلہاڑیوں،درانتی،و ڈنڈے لگنے کے باعث دونوں برادری کے باپ بیٹے سمیت چھ افراد احسان ملاح، محمد ملوک، غلام نبی ملاح،شریف ملوکھانی، جعفر ملوکھانی، غلام مصطفی ملوکھانی، زخمی ہو گئے زخمیوں کو تعلقہ اسپتال ٹنڈوآدم میں طبی امداد دینے کے بعد حیدرآباد سول اسپتال روانہ کردیا گیا جس میں محمد شریف ملوکھانی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جبکہ واقع کے مقام پر پولیس پکٹ قائم کر دی گئی اس سلسلے میں زخمی احسان ملاح نے بتایا کہ کیلے کی کٹائی کر رہے تھے اور کیلے کا گچھا برابر زمین کے ر استے پر ہی رکھ رہے تھے کہ ملوکھانی برادری کے مسلح افراد نے ہم پر حملہ کر کے ہمارے دو افراد کو ماردیا اور ہمیں و ہمارے دیگر افراد کو زخمی کردیا۔ لہذا حکام بالا ہمیں انصاف فراہم کرے دوسری جانب آخری اطلاعات تک واقع کا مقدمہ درج نہیں ہو سکا ہے جبکہ پولیس نے ملوکھانی برادری کے پانچ افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔
5 حملہ آور گرفتار