لاہور(سپورٹس رپورٹر)لاہور قلندر ز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے نکاح کے بعد خوشحال زندگی کا نسخہ بتادیا۔ انہوں نے شادی کے سوال پر مذاقاً کہا کہ میں نے اپنے ہاتھ کھڑے کردیے، اس کا جواب نہیں دے سکتا۔ بات مکمل کرتے ہوئے کہا کہ ’ہیپی وائف، ہیپی لائف۔ راشد خا ن کے آنے سے ہماری ٹیم مضبوط ہوئی ہے۔شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ بطور کپتان آپ کو صرف کھیلنے والے 11 کھلاڑیوں کا نہیں سوچنا ہوتا بلکہ بینچ پر بیٹھے کھلاڑیوں کے بارے میں بھی سوچنا ہوتا ہے کہ وہ کیسے آگے آئیں گے اور پرفارم کریں گے۔ کوشش ہوتی ہے کہ تمام کھلاڑیوں کیساتھ ایک جیسا رہوں۔