اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)حوالاتیوں نے سرکاری گاڑی کا فرش توڑ دیاتھانہ مارگلہ کو انسپکٹر مختیار احمد نے بتایا کہ اڈیالہ جیل سے 30حوالاتیوں کو سرکاری گاڑی میں ایف ایٹ کچہری میں واقع عدالتوں میں پیش کرنے کیلئے لا یا گیا جب تمام ملزموں کو اتار کر بخشی خانہ میں بند کر دیا جب سرکاری گاڑی کا معائنہ کیا گیا تو معلوم ہوا کہ گاڑی کا فرش ٹوٹا ہواہے جس کو کسی ملزم نے فرار ہونے کیلئے توڑا ہے۔ ان سے پو چھا گیا تو کسی نے نہیں بتایاپولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔