اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹرسے) کیپیٹل پولیس نے مارگلہ ایونیومیں جاری تعمیراتی کام کے سلسلے میں بڑی اور باربردار گاڑیوں کے داخلہ پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے اس سلسلے میںغیر قانونی آمدورفت مکمل طور پر بند ہے، یہ راستہ صرف چھوٹی گاڑیوں کیلئے مختص کر دیا گیا ہے آبادی کے اندر سے بڑی گاڑیوں کی آمدورفت ممنوع ہے، ان احتیاطی تدابیر کا مقصد تعمیراتی کام کے دوران کسی بھی ناگہانی حادثات کے سدباب کو یقینی بناتے ہوئے قیمتی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔