اسلام آباد ( نامہ نگار ) نیشنل کمیشن فار ہیومن رائٹس کے اشتراک سے "انصاف تک رسائی" کے نام سے ایک مشترکہ کانفرنس کا انعقاد کیا۔ تقریب کا آغاز لیگل ایڈ سوسائٹی کی چیف ایگزیکٹو آفیسر بیرسٹر حیا ایمان زاہد نے ادارے کے تعارف سے کیا ،محترمہ رخسانہ پروین کھوکھر(سینئر پروگرام مینیجرلیگل ایڈ سوسائٹی)نے مذہبی اقلیتی برادریوں کی انصاف تک رسائی کو بہتر بنانے کے پروگرام کا تفصیل سے تعارف کروایا، اس کے بعد اسسٹنٹ منیجر(ریسرچ)محترمہ بتول عابد میمن نے مذہبی اقلیتی طبقات کی قانونی ضروریات اور انصاف حاصل کرنے کی راہ میں درپیش مسائل پر مبنی جامع تحقیق کا تعارف کرایا، شرکا نے ایک قانونی کمیشن جس کا کام صرف مذہبی اقلیتی برادریوں کے حقوق کی نگرانی اور تحفظ کرنا ہو ہوگا کے قیام کے امکانات پر ایک نتیجہ خیز گفتگوبھی کی، دوسرے مرحلے میں پینل ڈسکشن کی گئی جس میں ایم پی اے منگلا شرما اور سابق ایم این اے آسیہ ناصر جیسی شخصیات شامل تھیں،میزبانی سینٹر فار سوشل جسٹس کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرپیٹر جیکب نے کی۔تقریب کی کلیدی مقرر محترمہ مہناز اکبر عزیز تھیں،آخر میں، نیشنل کمیشن فار ہیومن رائٹس کی چیئرپرسن محترمہ رابعہ جویری نے اپنے اختتامی کلمات کہے۔
نیشنل کمیشن فار ہیومن رائٹس کے اشتراک سے "انصاف تک رسائی" کانفرنس
Mar 03, 2023