جدید ترین بلڈ کلیکشن وین ہلال احمر پنجاب برانچ کے حوالے

اسلام آباد( خبر نگار)ہلال احمر پاکستان کے چیئرمین سردار شاہد احمد لغاری نے ہلال احمر کی تمام برانچوں کے استحکام اور مضبوطی کے عہد کی پاسداری کرتے ہوئے پنجاب برانچ کے لئے جدید ترین بلڈ کلیکشن وین فراہم کر دی،اس حوالے سے سادہ مگر پروقار تقریب میں سیکرٹری جنرل ہلال احمر پاکستان محمد عبید اللہ خان نے سیکرٹری ہلال احمر پنجاب برانچ  محمد زاہدکو بلڈ کلکشن وین دستاویزات پیش کیں،دستاویز پر دستخط نیشنل ہیڈ کوارٹرز کی جانب سے عبیداللہ خان اور پنجاب برانچ کی جانب سے محمد زاہد نے کئے۔ بلڈ کلیکشن وین میں بیک وقت چار افراد خون عطیہ کر سکتے ہیں جبکہ سٹوریج کپیسٹی 92 یونٹس ہے۔ واضح رہے کہ چیئرمین ہلال احمر پاکستان سردار شاہد احمد لغاری نے اپنے دورہ پنجاب برانچ کے دوران برانچ کو درپیش مسائل کے حل کی یقین دھانی کرائی تھی اور ان کی جانب سے گزارشات اور پروگرامز کی استعداد کار بڑھانے کے حوالے سے عمل درآمد کا بھی عندیہ دیا تھا۔اسی عہد کی پاسداری کرتے ہوئے جدید ترین  بلڈ کلیکشن وین پنجاب برانچ کو فراہم کی گئی ہے ۔

ای پیپر دی نیشن