ایمن آباد (میاں طارق فیض )میونسپل کارپوریشن میں انفورسمنٹ سیٹوں پر کرپٹ اور نااہل جونیئر کلرکوں کو تعینات کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق شہر میں غیر قانونی کمرشل تعمیرات اور بلڈنگ انسپکٹروں کی کرپشن کی روک تھام کے لیے حال ہی میں تعینات ہونے والے چیف آفیسر کارپوریشن نے ایڈمنسٹریٹر کی آنکھوں میں دھول جھونکتے ہوئے کرپٹ اور نااہل جونیئر کلرکوں کو انفورسمنٹ انسپکٹر تعینات کردیا جو غیر قانونی کمرشل تعمیرات مالکان کے خلاف کاروائی کرنے اور ان سے کنورڑن اور نقشہ فیس جو کہ کروڑوں میں بنتی ہے خزانہ میں جمع کرانے کی بجائے اپنے پرائیویٹ کارندوں کے ذریعے جیبوں میں ڈال رہے ہیں انکی لمبی دہاڑیوں سے ایک طرف بلڈنگ مالکان سٹپٹا کر رہ گئے کہ پہلے بلڈنگ انسپکٹروں کی مٹھیاں گرم کیں اور اب انفورسمنٹ انسپکٹروں کے پرائیویٹ کارندے رشوت دینے اور انکار پر قانونی چارہ جوئی کی دھمکیاں دے رہے ہیں ۔