گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) ڈی سی کالونی الیکشن مہم کے سلسلے میں امیدواران برائے ایگزیکٹو ممبران اسد شاہد کھوکھر،چوہدری صداقت حسین گجر نے یونٹی گروپ قائدین کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا ، سابق ایم پی اے چوہدری رفاقت حسین گجر،چوہدری شہید اسلم جوڑا سابق صدر بار گوجرانولہ،شیخ محمد سلیم سابق ڈپٹی میئر گوجرانوالہ، شیخ عبدالباسط ، شیخ فیضان بطورمہمان خصوصی شریک تھے اس موقع پر مختلف یونین کونسلز کے چیئرمینوںچوہدری عبدالجبار گجر ،چوہدری طاہر اقبال گجر، چوہدری صائم شہزاد گجر ، چوہدری سردار شکیل احمد گجر،چوہدری حسن اقبال گجر،حاجی عبدالغفور گجر ،چو ہدری عدنان بلگن نے یونٹی گروپ کی حمایت کا اعلان کیا عشائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق ایم پی اے چوہدری رفاقت حسین گجر نے کہا کہ 12مارچ کو یونٹی گروپ فتح سے ہمکنارہوگاتمام رہائشی یونٹی گروپ کے پینل کو ووٹ دیکر کامیاب کرائیں انکے پاس بہترین منشور ہے جس پر عمل کرکے سوسائٹی کو بہترین بنایا جاسکتا ہے اور درپیش مسائل کو بھی حل کیا جاسکتا ہے انکے علاوہ امیدوار برائے صدر چوہدری امتیاز احمد ساہی،امید وار برائے سیکرٹری عاطف افتخار چیمہ،امیدوار برائے نائب صدر چوہدری عامر یعقوب وڑائچ،امیدوار برائے فنانس سیکرٹری زاہد خاں نیازی،کرنل( ر )نسیم اللہ چیمہ،شبیر حسین مغل،حیدر زوالفقار چیمہ،مستنصر محمود ساہی نے کہاکہ ہمارا منشور ہی ہماری کامیابی کا ضامن ہے مخالفین کے پاس سوائے الزام تراشی کی سیاست کو فروغ دینے کے سواکچھ نہیں انشاء اللہ یہ شکست سے دو چار ہونگیاور خدمت کرنے والا یونٹی گروپ ہی کامیاب ہوگا ۔
اسد شاہد کھوکھر،چوہدری صداقت حسین گجر کا یونٹی گروپ قائدین کو عشائیہ
Mar 03, 2023