شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کے بعد ملک میں جاری آئینی او ر سیاسی بحران مزید شدت اختیار کرگیا ہے پنجاب اور خیبرپی کے کی صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کا عدالتی حکم دینے سے پہلے متعلقہ اداروں سے رپورٹس لی جاتیں کہ کیا وہ انتخابات کرا سکتے ہیں ،الیکشن صوبائی اور قومی اسمبلیوں کے ایک ہی دن ہونے چاہیں کیونکہ ملکی معیشت دوہرے انتخابات کے اخراجات برداشت کرنے کی سکت نہیں رکھتی یہ سیاست چمکانے کا نہیں ریاست بچانے کا وقت ہے۔