عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم میں پھوٹ پڑ چکی ہے 2بڑوں کی میٹنگ الیکشن کرائے گی، الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کی تیاریاں شروع کردی ہیں جوبھی عدالت کے فیصلے کی تضحیک کریگااسے عدالت کے کٹہرے میں کھڑاہوناپڑیگا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربیان میں انہوںنے کہا کہ آئی ایم ایف کے سٹاف لیول فیصلے سے پہلے غریب پرمہنگائی کی مزیدبجلی گریگی غریب ذبح خانے میں حکمران میخانے میں بیٹھے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ سپریم کورٹ میں1کروڑاورسیزپاکستانی ووٹوں کی سماعت ہوگی عمران خان کی نااہلی یاگرفتاری جلتی پرپٹرول کاکام کرے گی ،چین نے دوستی کاحق اداکردیا ،پٹرول اوربجلی کی قیمتیں بھی بڑھنے جارہی ہیں نہ ڈالردستیاب نہ فنڈنگ موجودہے ،سیاست بچانی ہے یاریاست ،ڈالرشرح سودپٹرول مہنگائی سب ریکارڈٹوٹ گئے۔