پاکستان تحریک انصاف اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس اور سینئر ترین جج صاحبان کو دھمکیاں ناقابل قبول ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ پوری قوم سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑی ہے، اس اقدام کی شدید مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا میں تنہا ہے، قریب ترین دوست ممالک اس لئے حکومت کو مدد دینے سے گریزاں ہیں کہ موجودہ سیٹ اپ پاکستان کے عوام کو منظور نہیں۔سابق وزیر نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کی کوششوں کے باوجود دوست ممالک سمجھتے ہیں موجودہ حکومت کے ساتھ کھڑا ہونا پاکستان کے عوام کے خلاف کھڑا ہونا ہے اور وہ عوام کے ساتھ ہیں۔
سپریم کورٹ کو دھمکی عمومی یا نارمل بات نہیں ہے:فواد چو ہدری
Mar 03, 2023 | 12:38