عرب دنیا کا طویل ترین تاریخی خلائی مشن ناسا کے انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن میں کامیابی سے لینڈ ہو گیا

عرب تاریخ کے طویل ترین خلائی مشن پر روانہ ہونے والا ’مشن کریو6‘ ناسا کے انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن میں کامیابی سے لینڈ ہو گیا۔اسپیس ایکس کریو ڈریگن کیپسول بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) پر بحفاظت پہنچ گیا ہے جس میں چھ ماہ کا سائنس مشن شروع کرنے کے لیے دو امریکی خلاباز، ایک روسی اور ایک متحدہ عرب امارات کے خلاباز شامل ہیں۔اماراتی خلا نورد سلطان النیادی نے اپنے بحفاظت اسپیس اسٹیشن میں پہنچنے کا پیغام دیتے ہوئے ملکی قیادت اور اہل خانہ کو مبارکباد پیش کی ہے۔انہوں نے شیخ محمد راشد مرکز اور بین الاقوامی خلائی ایجنسی سمیت مشن کی تکمیل میں تعاون کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔اس مشن کو جمعہ کی صبح زمین سے اوپر قریباً 250 میل کے مدار میں چکر لگاتے ہوئے انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن میں پہنچنا تھا۔اماراتی خلا نورد سلطان النیادی اسپیس میں جانے والے دورے اماراتی ہیں وہ پہلے خلا میں جانے والے اماراتی شخص المنصوری کے بیک اپ کے طور پر موجود رہے۔متحدہ عرب امارات کے دو نئے خلاباز ہیوسٹن میں ناسا کے نئے خلابازوں کے ساتھ ٹریننگ لے رہے ہیں۔

 
 

ای پیپر دی نیشن