بھارتی جنگی جنون: جوہری برہموس سپر سونک کروز میزائل خریدنے کا معاہدہ

Mar 03, 2024

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت نے اپنی بحریہ کیلئے دو ارب 36 کروڑ ڈالر کی لاگت سے جوہری صلاحیت کے حامل برہموس سپرسونک کروز میزائلوں کی خریداری کے معاہدے پر دستخط کر دیئے۔ ایک سرکاری بیان میں کہا گیا کہ بھارتی وزارت دفاع نے براہموس میزائلوں کی خریداری کا معاہدہ برہموس ایرو سپیس پرائیویٹ لمیٹڈ کے ساتھ کیا ہے اور میزائلوں کو بھارتی بحریہ کی جنگی بیڑے اور تربیتی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے استعمال کیا جائے گا یہ معاہدہ ان پانچ بڑے سرمائے کے حصول کے معاہدوں میں شامل ہے جس پر بھارتی وزارت دفاع نے میک ان انڈیا اقدام کو مزید فروغ دینے کیلئے دستخط کئے تھے۔ 

مزیدخبریں