اسلام آباد(نیٹ نیوز) مسلم لیگ (ن) نے نو منتخب رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نیلسن عظیم کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔ نیلسن عظیم کو شوکاز نوٹس سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے انتخاب میں ووٹ نہ ڈالنے پر جاری کیا گیا۔ڈاکٹر نیلسن عظیم کو 7 دن کے اندر شوکاز نوٹس کا جواب دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔