بلوچستان کی تہذیب، ثقافت قابل فخر، زرداری اور صادق سنجرانی کے پیغامات  

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سابق صدر آصف علی زرداری نے بلوچ ثقافت کے دن پر پیغام میں کہا کہ بلوچستان کی تہذیب اور ثقافت پر بلوچ قوم کو فخر ہے۔ اپنی ثقافت کو زندہ رکھنے والی قومیں ہمیشہ زندہ رہتی ہیں۔ ہر شخص کو اپنی زبان اور ثقافت پر فخر کرنا چاہتے۔ با وقار قومیں اپنی زبان اور ثقافت کو کبھی نہیں بھولتیں۔ پاکستان میں آباد تمام قومیں وطن کے گلدستے کے پھول ہیں۔ دریں اثناء چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی نے بلوچ کلچر ڈے کے موقع پر کہا ہے کہ یہ بڑے فخر اور اعزاز کی بات  ہے کہ آج ہم بلوچ عوام کے شاندار تہذیب و ثقافت بھرپور انداز میں منا رہے ہیں۔ اس خاص دن کی یاد میں، آئیے ہم اپنے معاشرے کے اندر ثقافتی تنوع، رواداری اور افہام و تفہیم کو فروغ دینے کے اپنے عزم کا اعادہ کریں اور ایک جامع ماحول بنانے کی کوشش کریں، جہاں تمام کمیونٹیز عزت و احترام محسوس کریں۔ چیئرمین سینٹ آف پاکستان کی جانب سے میں بلوچ کمیونٹی اور بلوچ کلچر ڈے منانے والے تمام پاکستانیوں کو اپنی نیک خواہشات  کا اظہار کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن