لاہور:گھرکی ٹرسٹ ٹیچنگ ہسپتال میں سالانہ ڈنر کا اہتمام

Mar 03, 2024

لاہور(نیوز رپورٹر)گھرکی ٹرسٹ ٹیچنگ ہسپتال کے سالانہ ڈنر کا اہتمام لاہور کے مقامی ہوٹل میں کیا گیا۔اس موقع پر لوگوں کی بڑی تعداد نے دل کھول کر عطیات دیئے۔پروفیسر ڈاکٹر عامرعزیز اور چیئرمین گھرکی ہستپا ل نے بتایا کہ گھرکی ہسپتال میں سپائن سنٹر دن رات مریضوں کی خدمت میں کوشاں ہے جہاں 24گھنٹے آپریشن کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔سائبر نائف کے ذریعے کینسر کے مریضوں کا علاج کیا جا رہا ہے۔کینسر کا یہ طریقہ علاج ایک انتہائی مہنگا ترین طریقہ علاج ہے۔ گھرکی ہسپتال میں اب تک تقریبا 400سے زائد کینسر کے مریضوں کا مفت علاج کیا جا چکا ہے۔ تقریب میں پروفیسر ڈاکٹر عامر عزیز چیئرمین اور ممبر بورڈ آف ٹرسٹیز، مسٹر محسن بلال گھرکی،چوہدری محمد اشرف، میاں محمد اشرف امین، محترمہ ثمینہ خالد گھرکی، میاں محمد سعید، چوہدری محمد شکیل، چوہدری عمران مختار گھرکی، محمدشاہد افضل کھوکھر، آصف اقبال گھرکی، موتیا کامران، محمد نعیم،ڈاکٹر خرم اعجاز، عاطف خان،ڈاکٹر تنویرسمیت مختلف شعبوں سے وابستہ مخیر افراد کی بڑی تعدادنے شرکت کی۔

مزیدخبریں