صفائی کیلئے ریلوے، کنٹونمنٹ، ایم سی ایل حدود کی کوئی تقسیم نہیں

لاہور(خبرنگار)کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت لاہور ڈویژن کے تمام محکموں کا اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں صفائی، رمضان پیکیج فراہمی، سیوریج امور اور تجاوزات کا جائزہ لیا گیا اور ہدایات جاری کی گئیں۔ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے کہا کہ صفائی اولین ترجیح ہے۔ وزیر اعلی پنجاب نے واضح نصب العین دے دیا ہے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ تمام محکمے نوٹ کرلیں۔ صفائی کیلئے ریلوے، کنٹونمنٹ اور ایم سی ایل حدود کی کوئی تقسیم نہیں۔پورا لاہور صاف ہوگا۔ ہر محکمہ مکمل ذمہ دار ہوگا۔ پورے لاہور میں ایکشن لیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ رمضان پیکیج ڈورسٹیپ فراہمی کیلئے فراہم کردہ ڈیٹا کو سو فیصد تصدیقی عمل سے گزارا جارہا ہے۔کمشنر لاہورنے کہا کہ کسی ریڑھی کو الٹایا یا سامان قبضے میں نہ لیا جائے۔ ٹریفک روانی میں رکاوٹ ریڑھیوں کوراستے سے ہٹایا جائے گا۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ نرخنامہ فہرستیں سو فیصد آویزاں ہونا لازمی ہے۔ اس پر کمپرومائز گراں فروشی کو فروغ دینا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن