لاہور(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی کی زونل صدر عائشہ مجید مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کے لئے وسطی پنجاب سیکرٹریٹ میں قل خوانی کا اہتمام کیا گیا۔جس میں صدر پیپلزپارٹی پنجاب شعبہ خواتین ثمینہ گھرکی،صدر لاہور ویمن ونگ نرگس خان،پروین شیخ،روبینہ سہیل بٹ، زونل صدر فرحت یاسمین، شبانہ گل ،ماہ رخ عامر سمیت دیگر نے شرکت کی۔اس موقع پرمرحومہ عائشہ مجیدکی روح کے ایصال ثواب کے لئے دعا کرائی گئی۔