عظمت ناموس مصطفیٰؐ کے پہریدارہیں، فریضہ نبھاتے رہیں گے:میاں جمیل

لاہور(خصوصی نامہ نگار)تحریک دعوت توحید کے مرکزی قائدمیاں محمد جمیل نے جامع أبی ہریرہؓ کریم بلاک اقبال ٹاؤن میں اجتماع سے خطا ب کرتے ہوئے کہاکہ عظمت ناموس مصطفیٰؐ کے پہریدارہیں،سربکف بن کرچوکیداری کا فریضہ نبھاتے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ پوری امت ایک نکاتی ایجنڈے پرمتحد اورمتفق ہے کہ آقاؑ ہی خاتم النبین ہیں،انکارکرنے والادائرہ اسلام سے خارج ہے۔میاں محمد جمیل نے کہا کہ اسلام  حضورنبی کریمؐ کی شریعت کا ہی نام ہے جوبات اللہ تعالٰی کے احکامات اوراس کے آخری نبیؐ کے ارشادات وفرامین میں نہیں وہ دین اسلام اورشریعت نہیں بن سکتی۔توحید الٰہی اوررسالت محمدی ہی اصل دین ہے۔اس لیے امت کواس کے دفاع کے لیے ہمیشہ کمربستہ اورسربکف رہنا چاہیے۔ 

ای پیپر دی نیشن