لاہور: ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے بڑے پیمانے پر صفائی آگاہی مہم کا آغاز

لاہور(خبرنگار)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر شہر لاہور میں ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے بڑے پیمانے پر صفائی آگاہی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ایل ڈبلیو ایم سی ورکرز، گھر گھر گلی گلی جا کر صفائی کا پیغام پہنچائیں گے۔ ایل ڈبلیو ایم سی کی کمیونٹی موبلائزیشن ٹیموں نے سٹوڈنٹس کے ہمراہ مال روڈ اور لبرٹی مارکیٹ میں صفائی آگاہی سرگرمی کا انعقاد کرتے ہوئے واک کا اہتمام کیا۔ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی عمر چوہدری تمام دکانداروں کوکوڑا کرکٹ ایل ڈبلیو ایم سی کی نصب کردہ بنز میں پھینکنے کی ہدایت کی گئی۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی ہدایت پرآگاہی سرگرمیوں کا دائرہ کار ہر یونین کونسل تک پھیلایا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...