لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) سیکرٹری /چیف ایڈ منسٹریٹرا وقاف پنجاب ڈاکٹر طاہر رضابخاری نے حضرت شاہ حسین المعروف مادھولعل حسین کے 436 ویں سالانہ عرس مبارک کا افتتاح رسمِ چادر پوشی سے کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ شاہ حسین کے فکروفلسفہ سے رہنمائی کی ضرورت ہے۔ رواداری کے فروغ اور انتہاپسندی کے خاتمہ کیلئے ان کی شعری کاوشوں سے استفادہ کرنا چاہیے۔ شاہ حسین کی کافیاں دنیا کی بے ثباتی اور فکرِ آخرت کے عنوانات سے آراستہ ہیں۔ عرس کی تین روزہ تقریبات کے افتتاح کے موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر مذہبی اموراوقاف حافظ محمد جاوید شوکت زونل ایڈ منسٹریٹر اوقاف لاہور ایسٹ شاہد حمید ورک، صوبائی خطیب اوقاف مولانا مختار ندیم، منیجر زاوقاف گلزار احمد،حسن رضوان، شیخ محمدجمیل، ضلعی خطیب اوقاف مفتی محمد عمران حنفی و دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔