لاہور(خبرنگار)کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے شہر میں جاری میگا ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کیا۔ کنٹرولڈ ایکسس کوریڈور بند روڈ اور راوی برج توسیعی منصوبے پر پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا۔ کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے بند روڈ منصوبے کے دونوں پیکجز کا تفصیلی دورہ کیا۔چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید، کنٹریکٹر اور پراجیکٹ ڈائریکٹر نے بریفنگ دی۔کنٹرولڈ ایکسس کوریڈور منصوبے کا پیکج ٹو بھی آئندہ چند روز میں مکمل کر لیا جائے گا۔پیکج ٹو پر آزمائشی ٹریفک چلائی جا رہی ہے، جلد عام ٹریفک کے لیے بھی کھولا جائے گا۔کمشنر لاہورمحمد علی رندھاوا نے کہا کہ پیکج ٹو کی تکمیل سے 7.3 کلومیٹر سڑک مکمل ہوگی،جس سے یومیہ اڑھائی لاکھ گاڑیاں مستفید ہو نگی۔ چیف انجینئر ایل ڈی اے نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ منصوبے کے پیکج ون کے اطراف کی سڑکوں پر کام تیزی سے جاری ہے۔اس موقع پر ایم ڈی اے واسا غفران احمد، ڈائریکٹر سی اینڈ آئی ایل ڈی اے کلیم یوسف، ایل ڈی اے، کنٹریکٹر، نیسپاک اور متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے۔