سیاست کو نظریے سے ہٹا کر تعصب زدرہ کر دیا گیا :لیاقت بلوچ

لاہور (خصوصی نامہ نگار) نائب امیر جماعت اسلامی، سابق پارلیمانی لیڈر لیاقت بلوچ نے راولپنڈی، ساہیوال اور لاہور میں ورکرز کنونشن اور معززین کے اعزاز میں عشائیہ پروگرام سے  خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سوچے سمجھے منصوبے کے تحت قومی سیاست کو نظریہ، کردار، آئین اور قانون کی حکمرانی سے ہٹاکر مفادات، تعصبات اور بدعنوانیوں کے راستے پر ڈال دیا گیا ہے۔ امانت، دیانت، خودانحصاری ہی معاشی بحران کے خاتمے کا واحد حل ہے۔کرپٹ، نااہل اور مفاد پرست قیادت عوام کو ریلیف نہیں دے سکتی۔ اپنی بالادستی قائم رکھنے اور غیرآئینی، غیرجمہوری مقاصد کے حصول کے لیے ہر پانچ سال بعد سیاسی جمہوری صفوں سے نئے سہولت کار تیار کرلیے جاتے ہیں، پاور پالیٹکس کا مکروہ کھیل قومی سلامتی، داخلی اعتماد اور وحدت کے لیے ناقابل تلافی نقصان پیدا کررہا ہے۔ قومی سیاسی جمہوری قیادت اب تو ہوش کے ناخن لے اور قومی ترجیحات کے کم از کم ایجنڈہ پر اتفاق کرے۔

ای پیپر دی نیشن