ڈاکٹر طاہرالقادری21ویں صدی کے عظیم سکالر ہیں:پروفیسر روہن

Mar 03, 2024

لاہور (خصوصی نامہ نگار)انٹرنیشنل سنٹر فار پولیٹیکل وائلنس اینڈ ٹیررازم ریسرچ سنگاپور کے بانی پروفیسر روہن گونارتنا نے اپنے ایک پیغام میں تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خدمات کو بے حد سراہا ہے۔ان کاکہنا تھا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا شمار 21ویں صدی کے عظیم مذہبی سکالر کے طور پر ہوتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سنگا پور میں اس ریسرچ سنٹر میں ڈاکٹر طاہرالقادری کی کتب بطور نصاب پڑھارہے ہیں۔پروفیسر روہن نے خودکش دھماکوں کے خلاف ڈاکٹر طاہرالقادری کے جامع ڈاکیومنٹ (فتویٰ)کو ایک بہترین فکری کاوش قرار دیا ہے ۔خودکش دھماکوں کے خلاف طاہرالقادری کے فتوے سے انتہا پسندوں کی نفسیاتی بحالی کا کام آسان ہوا ہے، پروفیسر روہن گونارتنا نے مزید کہا کہ پاکستان اور مسلم دنیا کے ساتھ شراکت داری کو مضبوط بنانے کے لئے منہاج یونیورسٹی لاہور کے ڈپٹی چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری ذمہ دارانہ کردار ادا کررہے ہیں۔

مزیدخبریں