لاہور(نامہ نگار)صوبہ بھرمیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1179ٹریفک حادثات میں7افراد جاں بحق جبکہ 1230 زخمی ہوئے ہیں۔ حادثات میں632ڈرائیوز،32کم عمرڈرائیور، 462مسافراور143پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔ لاہور 267متاثرین کیساتھ پہلے فیصل آباد94حادثات میں104متاثرین کیساتھ دوسرے جبکہ گوجرانوالہ81حادثات میں74متاثرین کیسا تھ تیسرے نمبرپررہا۔ کل1237متاثرین میں 1011مرد اور 226خواتین شامل ہیں۔زخمی ہونیوالوں میں 220افراد کی اوسط عمر18سال سے کم 688افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ329زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ بیشتر واقعات میں 981موٹرسائیکلز، 59آٹورکشے،162کاریں، 18وین،16مسافر بسیں،26 ٹرک اور86دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔