لاہور(خبرنگار)کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے شہر کے مختلف علاقوں شادمان، چوبرجی، گلبرگ،بھاٹی اور بھاٹی گیٹ علاقوں کا دورہ کیا۔ کمشنر لاہور نے صفائی سمیت دیگر امور کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈی سی لاہور رافعہ حیدر، سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحبدین، ایم ڈی واسا غفران احمد بھی ان کے ہمراہ تھے۔ کمشنر لاہور نے ہدایت کی کہ شہر میں صفائی آپریشن کو صبح سکول اوقات سے پہلے مکمل کیا جائے۔ عارضی ڈمپنگ سائٹس کو شجرکاری کے ذریعے بیوٹیفائی کیا جائے۔