لاہور(نامہ نگار)اللہ والے ٹرسٹ نیپیشہ ورانہ ڈگری حاصل کرنے والے مستحق طلباء کو مالی امداد فراہم کرنے کے پروگرام کے تحت نئی قائم ہونے والی "یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ، سائنسز"کے ساتھ تعاون کامعاہدہ کیا ہے۔اس سلسلے میں ارفع کریم ٹاور میں منعقد تقریب میں چیئرمین پی ایچ ای سی ڈاکٹر شاہد منیر،یوسی ایچ ایس کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مسعود صادق اور ڈائریکٹر سکالرشپ پروگرام اللہ والے ٹرسٹ خالد منظور بٹ نے ایم او یو پر دستخط کئے۔خالد منظور بٹ نے کہا کہ اللہ والے ٹرسٹ پاکستان کے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے اپنے مشن کو آگے بڑھانے کے لئے طلباء کی ٹیوشن فیسوں اور ہاسٹل اور میس کے اخراجات کو پورا کرنے کے لیے مالی امداد کی پیشکش کرے گا۔یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر مسعود صادق نے اس شراکت داری اور اللہ والے ٹرسٹ کی مالی معاونت پر خوشی کا اظہار کیا،تاکہ مستحق طلبا کی اعلیٰ تعلیم کے حصول میں مدد کی جا سکے۔