کابل (آئی این پی ) افغانستان میں گزشتہ تین روز سے جاری شدید برفباری کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق اور کم از کم 30 افراد زخمی ہوگئے ۔ افغان میڈیا کے مطابق افغانستان میں درجہ حرارت صفر ہے، شدید سردی اور گزشتہ تین روز سے جاری برف باری سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا ہے ، خراب موسم نے ملک کے جنوبی حصوں کے صوبوں کو شدید متاثر کیا ہے۔ بلخ اور فاریاب صوبوں سے موصول ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق حالیہ برف باری کے باعث انسانی ہلاکتوں کے علاوہ تقریبا 10 ہزار مویشی بھی ہلاک ہو چکے ہیں۔