کابل (آئی این پی ) افغانستان میں گزشتہ تین روز سے جاری شدید برفباری کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق اور کم از کم 30 افراد زخمی ہوگئے ۔ افغان میڈیا کے مطابق افغانستان میں درجہ حرارت صفر ہے، شدید سردی اور گزشتہ تین روز سے جاری برف باری سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا ہے ، خراب موسم نے ملک کے جنوبی حصوں کے صوبوں کو شدید متاثر کیا ہے۔ بلخ اور فاریاب صوبوں سے موصول ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق حالیہ برف باری کے باعث انسانی ہلاکتوں کے علاوہ تقریبا 10 ہزار مویشی بھی ہلاک ہو چکے ہیں۔
افغانستان، شدید برفباری سے نظام درہم برہم، 15 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
Mar 03, 2024