کوٹ رادھاکشن و نواح میں منشیات فروشی کا دھندا جاری‘ پولیس کارروائی سے گریزاں

کوٹ رادھاکشن (نمائندہ نوائے وقت ) شہر اور گردونواح میں منشیات فروشی کا دھنداعروج پر پہنچ گیا۔ تفصیلات کے مطابق کوٹ رادھاکشن شہر‘ نواحی گاوں محمودآباد‘ کلارک آباد‘ ظفرکے سمیت متعدد دیہات میں لاہورسے آنے والے منشیات فروش گاڑی میں پویس سے بچنے کے لیے عورتوں وبچوں کو بیٹھاکر شراب وآئس کی فروخت کررہے ہیں ۔پولیس کی طرف سے کارروائی نہ ہونے کی وجہ سے شہریوں میں شدید تشویش پائی جارہی ہے شہری و سماجی حلقوں نے ڈی پی اوقصورسے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن