شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ (ق) کے ضلعی جنرل سیکرٹری ، سابق تحصیل ناظم انجینئرچوہدری بلال ورک نے کہا ہے کہ الزام تراشی کی سیاست کرنیوالے ملک کے خیر خواہ نہیں الیکشن میں ہار جیت ہوتی ہے اب آی ایم ایف کی امداد رکوانے کیلئے تحریک انصاف کے حربے اسلامیہ جمہوریہ پاکستان کو ڈی ریل کرنے کے مترادف ہے، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انجینئرچوہدری محمدبلال ورک نے کہا کہ الیکشن 2024 میں تحریک انصاف کے جو امیدوار کامیاب ہوئے ہیں اگر رکاوٹ ہوتی تو وہ کیسے کامیاب ہوتے،انہوںنے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کو خط کا مقصد معیشت اور پاکستان کی بین الاقوامی ساکھ کو نقصان پہنچانا ہے۔