شیخوپورہ: صنعتی کارکنوں کاپنجاب ورکرز ویلفیئر بورڈ کیخلاف احتجاج 

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) ضلع شیخوپورہ کے صنعتی مزدوروں کو میرج ڈیٹھ گرانٹ کے دو دو سال سے چیک نہیں دیئے جا رہے جس سے صنعتی مزدور شدید پریشانی کا شکار ہے پتہ چلا ہے کہ پنجاب ورکرز ویلفیئر بورڈ لاہور میں ضلع شیخوپورہ کے صنعتی مزدوروں کی بیٹیوں کی شادی کے ساتھ ساتھ وفات پانے والے مزدور کی بیوگان کو کئی سال سے گرانٹ کے چیک نہیں دیئے جا رہے جس کی وجہ سے جاں بحق ہو نے والے صنعتی کارکنوں کی بیوگان بھیک مانگنے پر مجبور ہیں جبکہ جن صنعتی ورکروں نے ادھار رقم لے کر اپنی بچیوں کی شادی کی تھی ان کو بھی دو سال سے گرانٹ کے چیک نہیں دیئے جا رہے اس سلسلہ میں درجنوں صنعتی کارکنوں نے پنجاب ورکرز ویلفیئر بورڈ کیخلاف پریس کلب کے باہر شدید احتجاجی مظاہرہ کیا اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع شیخوپورہ کے روکے ہوئے میرج ڈیٹھ گرانٹ کے چیک فوری طو ر پر جاری کیے جائیں۔

ای پیپر دی نیشن