مریم نواز بہترین وزیراعلیٰ ثابت ہوں گی: میاں رفاقت علی 

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) کے سٹی جنرل سیکرٹری میاں رفاقت علی نے کہاکہ مریم نوازشریف کے وزیراعلی بننے سے پنجاب میں ترقی و خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگااور عوام کی مشکلات کم ہوں گی،مریم نوازشریف کو منفرد اعزاز حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں وہ ایک بہترین وزیراعلیٰ ثابت ہوں گی، پاکستان کی تاریخ میں ایک تاریخی دن ہے کہ پہلی مرتبہ ایک خاتون وزیراعلیٰ منتخب ہوئی ہیں انکے آنے سے خواتین خود مختار ہونگی، مریم نوازشریف کی قیادت میں پنجاب ایک بار پھر ترقی کی منزلیں طے کرے گا۔ان خیالات کااظہار انہوںنے نجی گارڈن میں صحافیوںسے گفتگو کے دوران کیا اس موقع پر ٹیٹو ورک، حافظ رضوان قادر سمیت دیگر بھی موجودتھے میاں رفاقت علی نے کہاکہ مریم نواز عوام سے کیے وعدے مکمل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیںہم سب کے لیے خوشی کا مقام ہے کہ ہماری لیڈر پاکستان کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ بن چکی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...