شیخوپورہ (نامہ نگارخصوصی)مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما و امیدوار پی پی 142 سید سجاد حسین بگے شاہ نے کہا ہے کہ سازشی ناکام ہو چکے عوام (ن) لیگ کے ساتھ کھڑے ہیں، پنجاب حکومت عوامی مسائل حل کرنے اورانہیں بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات کریگی، پی ٹی آئی کی قیادت نے ملک کوبحرانوں میںدھکیلا لیگی قیادت ملک میں دوبارہ خوشحالی لائیگی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے کیا، اس موقع پر سید حمزہ سجاد ایڈووکیٹ،سید عون شاہ و دیگر بھی موجود تھے،سید سجاد حسین بگے شاہ نے کہا کہ 8 فروری کو انتخابات میں عوام نے مسلم لیگ(ن)کے امیدواروں کو کامیاب کرکے یہ ثابت کردیاکہ عوام پاکستان مسلم لیگ(ن)کے ساتھ کھڑے ہیں۔