کامونکی(نمائندہ خصوصی ) سْسرالیوں نے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے گلا دبا کر جواں سالہ لڑکی کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔ محلہ کرماآباد ہاشمی کالونی گوجرانوالہ کے محمد یعقوب کی چوبیس سالہ بیٹی سعدیہ کی شادی ٹبہ محمد نگر کے گلفام سے ہوئی۔گذشتہ روز کسی بات پر جھگڑا ہونے پر طیش میں آکرگلفام علی نے اپنی والدہ نسرین،بہنوئی محمداویس اور ایک نامعلوم ساتھی کے ہمراہ تشدد کا نشاتے ہوئے گلا دبا کر سعدیہ کو موت کے گھاٹ اْتار دیا۔