گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت نے دیگر سٹاف کے ہمراہ ایمن آباد روڈ پر کھاد ڈیلر رجمل چاند کی دکان حسین اینڈ کو پرچھاپہ مار کر عائشہ فرٹیلائزر کمپنی کی بنی کھادیں برآمد کرلیں اور ان کے نمونہ جات لیبارٹری بھجوائے گئے ۔ کھادیں غیر معیاری ثابت ہوئیں۔ کھاد ڈیلر رجمل چاندعائشہ فرٹیلائزر کمپنی کے کوآرڈینیٹر افضل مغل اور کمپنی مالک شوکت وٹو کیخلاف جعلی کھادیں رکھنے پر مقدمہ درج کر دیا گیا۔