نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) مقدمہ قتل کا فیصلہ، ملزم کو عمر قید و 15 لاکھ روپے جرمانہ اور 13 سال قید و 4 لاکھ روپے جرمانہ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد اشرف گوندل نے تھانہ تتلے عالی کے کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم بلال کو ڈبل سزا ایک جرم میں عمر قید اور 15 لاکھ روپے جرمانہ جبکہ دوسرے جرم میں 13 سال قید اور 4 لاکھ روپے جرمانہ سنائی ہے ملزم بلال نے جون 2019 میں فائرنگ کر کے انعام الرحمن کو قتل اور فرمان علی کو زخمی کر دیا تھا۔