نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) پی ٹی آئی اقتدار میں ہو یا اپوزیشن میں اس کا واحد مقصد ملک میں انتشار اور انارکی پھیلانا ہے الیکشن میں دھاندلی کا واویلا اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ بغیر ثبوت کے اور انتخابی عمل کا حصہ نہ ہونے کے باوجود چیف جسٹس پر الزامات اس کا واضح ثبوت ہے ۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگی راہنماء میاں ظفر اللہ و دیگرنے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کی 87 نشستوں پر دھاندلی کا الزام لگایا ہے۔ مگر الیکشن کمیشن میں انہوں نے صرف 14 حلقوں کراچی 2 اندرون سندھ 5 اور پنجاب میں 7 حلقوں میں دھاندلی کی شکایات درج کروائی ہیں۔ خیبرپی کے میں پی ٹی آئی کی جیت خود ایک سوالیہ نشان ہے جہاں سے الیکشن کمیشن کو دھاندلی کی 44 فیصد شکایات موصول ہوئی ہیں۔