پنڈی بھٹیاں(نامہ نگار )شہر میں موسلادھار بارش نے میونسپل کمیٹی کے عملہ صفائی کا پول کھول دیا جابجا گندگی کے ڈھیر اور ناقص صفائی کی وجہ گلیاں اور بازار زیر آب آگئے ۔نشیبی علاقو ں پانی جمع ہونے کی وجہ سے مکینوں کو آمد و رفت میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے اپنے پہلے خطاب میں صفائی کی طرف خصوصی توجہ دینے کا حکم صادر فرمایا علاقائی عوام نے فوری طور پر اس طرف اپنے علاقائی نمائندوں اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر نکاسی آب کا بندوبست کیا جائے تاکہ عوامی مشکلات کا ازالہ ہو سکے۔