لاہور(سپورٹس رپورٹر)ایشین ریسلنگ چیمپئن شپ اور اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔سات رکنی ٹیم میں محمد بلال ستاون کلو گرام، محمد عبداللہ پینسٹھ اور محمد اسد اللہ پچھہتر کلو ویٹ کیٹیگری میں منتخب ہوئے ہیں۔ محمد شریف طاہر نواسی کلو، حیدر علی چھیاسی کلو گرام ویٹ کیٹیگری میں حصہ لیں گے۔محمد انعام ستانوے اور زمان انور ایک سو پچیس کلو گرام کیٹیگری میں میڈل کے حصول کیلئے زور لگائیں گے۔ منتخب کردہ ساتوں ریسلر ایشین ریسلنگ چیمپیئن شپ میں ملک کی نمائندگی کریں گی۔ایشین چیمپئن شپ کے تین بہترین پرفارمر اولمپک کوالیفائی راونڈ کے اہل ہوں گے۔ ایشین چیمپئن شپ گیارہ اپریل اور اولمپک کوالیفائر راونڈ انیس اپریل کو ہوگا۔ریسلنگ کے دونوں ایونٹس کی میزبانی بشکک کرغزستان کررہا ہے۔ لاہورمیںمنعقدہ ٹرائلز میں فٹنس اور پرفارمنس کی بنیاد پرسات ریسلرز کا انتخاب کیا گیا جس میں ستر سے زیادہ ریسلرز کی شرکت کی۔
ایشین ریسلنگ چیمپئن شپ‘ اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان
Mar 03, 2024