لاہور(سپورٹس رپورٹر) ایران کے دارالحکومت تہران میں کھیلی جانے والی 33ویں فجر اوپن اورورلڈ تائیکوانڈوپریذیڈنٹ ایشیا کپ میں شرکت کے بعد پاکستانی کھلاڑی وطن واپس پہنچ گئے۔ قومی ٹیم میں شامل کھلاڑیوں ہارون خان، حمزہ سعید، مظہر عباس،شاہ زیب خان، اربازخان،اختشام الحق کا وطن واپس پہنچنے پرجناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے ایگزیکٹیو ممبر زبیر ماچاو دیگر عہدیداران نے استقبال کیا اور انہیں ہارپہنائے۔ فجر اوپن تائیکوانڈو چیمپئین شپ کے +87کیٹیگری میں پاکستان کیلئے گولڈ میڈل جیتنے والے حمزہ سعید کاکہنا تھاکہ چیمپئن شپ کے دوران مدمقابل کھلاڑیوں سے سخت مقابلہ رہا۔ ورلڈ تائیکوانڈو پریذیڈنٹ ایشیا کپ میں54کیٹیگری میں برونز میڈل جیتنے والے شاہ زیب خان کاکہنا تھا کہ گولڈ میڈل نہ جیتنے کا بہت افسوس ہے، سیمی فائنل میں قازقستان کے بیکٹور اورلخانیو سے بہت سخت مقابلہ رہا، بدقسمتی سے فائٹ ہار گیا۔