لاہور(سپورٹس ر پورٹر)گورنمنٹ ایسوسی ایٹ ڈگری کالج رکھ چھبیل لاہور میں سالانہ ٹیبلو کا انعقاد ہوا۔ ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشنز (کالجز) پروفیسر ڈاکٹر سید انصر اظہر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ طالبات نے "لہو رنگ فلسطین" کے نام سے دل کو چھو لینے والا ٹیبلو پیش کیا۔ طالبات کے پیش کردہ ٹیبلو اور فلسطین کے موجودہ حالات کی منظر کشی پر تمام حاضرین کی آنکھیں نم تھیں۔ پرنسپل پروفیسر ہاشمی نے اعلان کیا کہ جلد کالج ماس کمیونیکیشن میں بی ایس آنرز کا آغاز کر رہا ہے۔