غزہ: مزید 17 فلسطینی شہید، امریکہ نے طیاروں سے خوراک کے پیکٹ پھینکے

Mar 03, 2024

غزہ ؍ واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی)   غزہ میں اسرائیل کی بمباری جاری ہے  دیرالبلح اور جبالیہ میں بمباری سے سترہ فلسطینی شہید ہو گئے۔ غذائی قلت سے جاں بحق بچوں کی تعداد دس ہو گئی۔ برطانوی ادارےآکسفیم اور یو ایس ایڈ نے امریکی صدر جوبائیڈن کی طرف سے غزہ میں فضا سے امداد گرانے کے اعلان پر تنقید کی ہے۔ امریکہ غزہ میں امداد گرانے کی بجائے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی بند کرے دوسری جانب اسرائیل نے جنوبی لبنان میں کار پر ڈرون حملہ کیا جس میں تین افراد جاں بحق ہو گئے۔ ترجمان حماس نے کہا ہے کہ اسرائیل نے غزہ پر بمباری کرکے اپنے ہی 7  یرغمالیوں  کو ہلاک کر دیا۔ عالمی ادارہ صحت  کا کہنا ہے کہ غزہ پر جاری بے رحمانہ بمباری کے دوران بھوک و پیاس کے شکار فلسطینی خوراک اور پانی کے حصول کیلئے اپنی جانیں خطروں میں ڈال رہے ہیں۔ امریکہ نے غزہ میں طیاروں کے ذریعہ خوراک کے پیکٹ برسائے دیگر امدادی سامان بھی موجود ہے۔ غزہ کے شہر رفح میں اسرائیلی حملے میں شہید مسجد کے ملبے پر فلسطینیوں کے نماز جمعہ ادا کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہیں۔

مزیدخبریں