فلسطینی دھڑے پی ایل او کا احترام کرنے پر متفق ہیں:روس

ماسکو(این این آئی)روسی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ فلسطینی دھڑے پی ایل او کا احترام کرنے پر متفق ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سرگئی لاوروف نے بتایا کہ پی ایل او فلسطینی عوام کی آئینی نمائندہ تھی اور رہے گی۔انہوں نے کہا کہ ہم ان تمام ممالک کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں جو فلسطینی دھڑوں پر اثر انداز ہوتے ہیں تاکہ دھڑوں کے درمیان اختلافات کو کم کرکے ان کی صفوں میں اتحاد پیدا کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل تقسیم کا جمود برقرار رکھنا چاہتا ہے اور اس سے تشدد میں اضافہ ہوتا ہے۔حماس نے ماسکو میں روسی حکام سے ملاقات کے فورا بعد کہا تھا کہ روسی دارالحکومت میں جمع ہونے والے فلسطینی دھڑوں نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ پی ایل او فلسطینیوں کی آئینی نمائندہ اتھارٹی  ہے۔

ای پیپر دی نیشن