امریکہ  ہانگ کانگ کے معاملات میں مداخلت بند کرے:چین

Mar 03, 2024

بیجنگ(شِنہوا)چین نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ  اسکی خودمختاری کا احترام کرے اور ہانگ کانگ کے معاملات میں مداخلت فوری طور پر بند کرے۔ایک پریس بیان میں، امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکہ، امریکی شہریوں، سرمایہ کاری اور ہانگ کانگ میں کام کرنے والی کمپنیوں کے لیے بنیادی قانون کے آرٹیکل 23 کے تحت ہانگ کانگ کی قومی سلامتی سے متعلق قانون سازی کے مضمرات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور اسے "ریاستی رازوں" اور "بیرونی مداخلت"  کی تشریح اورآرٹیکل 23 کے ملک سے باہر دائرہ اختیار کے حوالے سے تشویش ہے اور یہ کہ آرٹیکل 23  سے ایک ملک، دو نظام کا  فریم ورک کمزور  ہوگا۔

مزیدخبریں