سکھوں کا واشنگٹن میں بھارتی سفارتخانے کے سامنے مظاہرہ، خالصتان کے نعرے 

واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) سکھوں نے امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں بھارتی سفارتخانے کے سامنے مظاہرہ کیا اور خالصتان کے حق میں نعرے لگائے۔ سکھوں نے بھارت میں کسانوں پر مظالم کے خلاف نعرے لگائے، سکھ مظاہرین نے کہا کہ بھارتی کسانوں پر مظالم کے  خلاف یہاں اکٹھا ہوئے ہیں۔ کسانوں پر مظالم نے ثابت کیا کہ خالصتان ضروری ہے، رہنما سکھ فار جسٹس ڈاکٹر بخشش سندھو نے کہا کہ بھارت میں کسانوں پر گولیاں چلائی جا رہی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن