کئی وارداتیں‘شہری لٹ گئے‘مزاحمت پر گوجرانوالہ آئسکریم فروش ‘نارنگ لڑکی قتل 

لاہور‘ گوجرانوالہ ‘ فیروزوالہ‘نارنگ منڈی(نامہ نگار ان‘ نمائندہ خصوصی ‘نمائندہ نوائے وقت )شہر کے مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی،طلائی زیورات، موبائل فون،موٹر سائیکلیں،گاڑیاں اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ گوجرانوالہ ڈاکوئوں نے واردات کے دوران آئسکریم فروخت کرنے والے نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا ۔ علی رضا اپنی سائیکل پر آئسکریم فروخت کرنے جا رہا تھافیروزوالہ تھانہ نارنگ منڈی کے نواحی گائوں مہتہ سوجا میں ڈاکوئوں نے محنت کش کے گھر داخل ہو کر ڈکیتی کی واردات کرنے کی کوشش کی جس پر دو سگی بہنوں نے ڈاکووں کے ساتھ مقابلہ کیا ڈاکوؤں نے مزاحمت پر فائرنگ کرکے محنت کش کی  14 سالہ فجر کو قتل کر دیا ڈاکو لائسنسی پسٹل بھی لے کر فرار ہوگئے  ڈاکوؤں نے گرین ٹاؤن میں مدثر اور اس کی فیملی کو یرغمال بنا کر5 لاکھ 45 ہزار‘ زیورات ‘ موبائل فون،کوٹ لکھپت کے  طالب سے 4 لاکھ ‘موبائل فون، ہنجروال میں حمزہ سے 3 لاکھ 10 ہزار ‘موبائل فون،سندر میں نسیم سے 2 لاکھ ‘موبائل فون،مانگا منڈی میں فرید سے 2 لاکھ 10 ہزار‘ موبائل فون،سمن آباد میں نعمان سے 2 لاکھ ‘موبائل فون،ہنجروال میں جمیل سے ایک لاکھ 90 ہزار‘موبائل فون،برکی میں تبسم سے ایک لاکھ‘ موبائل فون،برکی میں شیر علی سے66ہزار ‘ موبائل فون، ٹاؤن شپ میں شوکت سے 31 ہزار‘موبائل فون،ریس کورس میں مشتاق سے 17 ہزار‘موبائل فون لوٹ لیا ۔چوروں نے نصیرآباد،راوی روڈ اور ساندہ سے 3 کاریں،اچھرہ میں سے رکشہ جبکہ مانگا منڈی،اقبال ٹاؤن،مزنگ،لوئر مال، شیراکوٹ، فیکٹری ایریا‘ سندر کے علاقوں سے 7موٹرسائیکلیں چوری کرلیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...