اچھرہ ‘ عربی کیلیگرافی والا لباس پہننے پرخاتون کو ہراساں کرنے کا مقدمہ درج‘ایف آئی آر سیل 

لاہور(نامہ نگار)اچھرہ بازار میں عربی کیلیگرافی ڈیزائن والا لباس پہننے پرخاتون کوہراساں کرنے کے واقعہ کا مقدمہ متعدد افراد کے خلاف تھانہ اچھرہ میں درج کرلیاگیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق ایف آئی آر کی کاپی اعلیٰ پولیس آفسر کے حکم پر سیل کر دی گئی ہے۔ایف آئی آر ایس ایچ او اچھرہ بلال احمد کی مدعیت میں درج کی گئی ہے۔ایف آئی آر کے حوالے سے پولیس کی جانب سے متعدد میٹنگز ہوئیں،مذہبی پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے افسران کی جانب سے ایف آئی آر درج نہ کرنے کا مشورہ دیاگیا تھا۔بعدازاں حکومتی شخصیات کی پولیس کیساتھ میٹنگ میں زمہ دار افراد ایف آئی آر درج  کرنیکا حکم دیا گیا۔جس میں 5 نامزد اور متعدد نامعلوم افراد کو شامل کیا گیا ہے۔دوسری جانب مقدمے کی تفتیش انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن